کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقاکے آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ اتوار کوپی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر کاربن بوش کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ پی سی بی نے کوربن بوش کو لیگل نوٹس کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھیجاہے۔انہوں نے پی ایس ایل میں ہونے والے اپنے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد انہیں نوٹس بھیجا گیا۔کوربن بوش کو لیگل نوٹس انکے ایجنٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹگری میں منتخب کیا تھا۔ کوربن بوش نے پی ایس ایل کے ساتھ کنٹریکٹ ہونے کے باوجو آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے لزاڈ ولیمز کی انجری کے بعد کوربن بوش کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔