• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کی ٹورز پر فیملی ساتھ نہ رکھنے کی بی سی سی آئی پالیسی پر تنقید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ غیرملکی ٹور کے دوران خراب کارکردگی کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہوسکتے۔ میں نارمل رہنا چاہتا ہوں ۔ آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہوگا۔ بھارتی بورڈ کی اہل خانہ کے حوالے سے پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع مس نہیں کرنا چاہوں گا، ٹینشن کی صورتحال کے بعد فیملی سے آکر ملنا ضروری ہوتا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو اس کی سمجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل لیا، اب میں شاید آسٹریلیا کا دوسرا دورہ نہ کرسکوں۔ فی الحال ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کر رہا کیونکہ اب بھی کھیل سے بہت محبت کرتا ہوں ۔ میرے پاس آسٹریلیا کے دورے کو درست کرنے کا موقع نہیں، زندگی میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس کو بھول جانا چاہیے، 2014 کی طرح انگلینڈ کے خلاف بھی سیریز میں ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔

اسپورٹس سے مزید