• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز کیلئے کراچی میں 21 مقامات منتخب

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کیلئےسندھ حکومت اس ماہ کے آخر میں فنڈ جاری کرے گی،عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کو افتتاحی اور اختتامی تقریب کیلئے فائنل کر لیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تمام ایونٹ کراچی میں ہی کرائے جائیں گے، پی او اے کی ٹیکنیکل کمیٹی نے 21مقامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ادھر منتظمین نے کھیلوں میں کینوئنگ کو شامل کرنے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کینوئنگ فیڈریشن کا کوئی یونٹ سندھ میں نہیں ہے،اور نہ ہی پی او اے اسے تسلیم کرتی ہے۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کینوئنگ کو قومی گیمز میں شامل کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اسپورٹس سے مزید