• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے شہری کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والا ملزم کوہاٹ سے گرفتار

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)چین کے شہری کے ایک کروڑ20لاکھ روپے چرانے والا ملزم کوہاٹ سے گرفتار کرلیا گیا، تھانہ ستراہ پولیس نے چین کے شہری کی ایک کروڑ20لاکھ روپے کی رقم لیکر فرار ہو نے والے حماد جسکا تعلق کوہاٹ سے ہے کو گرفتار کرکے اسکی مذکورہ رقم برآمد کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ چین کا شہری سیالکوٹ سےکمپنی کی ریکوری کرکے اپنے ڈرائیور حماد جو کہ اسکا ترجمان بھی تھا سیکورٹی گارڈ کے ساتھ واپس جارہا تھا کہ واڈلہ سندھواں موٹروے ایکسچینج کے فارن ملازم واش روم کے لئے گارڈ کے ساتھ اترا تو ڈرائیور کار اور قم سمیت وہاں سے فرار ہو گیا تھا، گاڑی اسی وقت اگلے سٹاپ سے برآمد ہوگئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید