• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی حفاظت اپنی جان سے کرینگے‘ تحریک فقہ جعفریہ

کوئٹہ( پ ر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے زیراہتمام اتوار کو صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ریلیاں مظاہرے اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا دن کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان کی توہین کے پیچھے غیرملکی ایجنڈا کارفرما ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ جذبہ حیدری سے سرشار نشان حیدر والی پاک فوج ہے پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کی اگر جان دے کر بھی حفاظت کرنی پڑہے تو کم ہے 76 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ہر حربہ اور ہتھکنڈا اختیار کیا آج بھی دشمن قوم میں تفریق ڈال کر نظریہ پاکستان کو باطل ثابت کرنا چاہتا ہے لیکن یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ دشمن کی ہر سازش کے بعد دو قومی نظریہ مزید نکھرا صوبائی ترجمان طارق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ بعض سیاست دان ہوس اقتدار کے لیے افواج پاکستان پر الزام تراشیاں کررہے ہیں وہ بند کردیں۔
کوئٹہ سے مزید