• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی بیانیے کوعملی شکل میں سامنے لاناہوگا، راجہ پرویز اشرف

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سرگرم سوشل میڈیا کے بغیر ہم سیاست میں آگے نہیں بڑھ سکتےپارٹی کے بیانئیے کو عملی شکل میں سامنے لانا ہو گا۔وہ گورنر ہاؤس میں پی پی وسطی پنجاب کے انفارمیشن بیورو کے اجلاس سے خطاب کر رھے تھے جس میں ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی شہزاد سعید چیمہ ،فیصل میر،ثانیہ کامران،عائشہ نواز چوہدری،بشری منظور مانیکا،احسن رضوی،ذیشان شامی،راو بابر جمیل نسیم صابر،فرخ بصیربشارت علی،عمائمہ افتخار،عثمان اعوان شریک تھے۔اجلاس میں سید حسن مرتضی نے شرکاء کا تعارف کرایا جبکہ شہزاد سعید چیمہ نے انفارمیشن بیورو کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں انفارمیشن بیورو کی حکمت عملی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وضع کرنے کیلیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں قیادت اور کارکن کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہو گا۔ثانیہ کامران نے کہا کہ پارٹی لیڈرز کو روانہ کی بنیاد پر پارٹی بیانئیے کی گائیڈ لائن دی جائے۔
لاہور سے مزید