• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس میں بچوں کو جدید عصری علوم سے روشناس کروایا جا رہا ہے،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے مہتمم اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقی لاہور علامہ سید جواد نقوی نے ملاقات کی۔سی ای او COE-CVE محکمہ داخلہ غلام صغیر شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عبدالرؤف اور اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق بھی اس موقع پرموجود تھیں۔اس موقع پر قاسم علی قاسمی، ناصر کربلائی، ناظم اعلیٰ، توقیر عباس پرنسپل جامعہ اور رضوان عابدی کوارڈی نیٹر بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہید سید آیت اللہ خامنہ ای کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور علامہ جواد نقوی کے درمیان امن و امان و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ دینی مدارس میں بچوں اور بچیوں کو جدید عصری علوم سے روشناس کروایا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید