• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ کینٹ کے علاقہ میں گھر سے 80 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ لئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ نقاب پوش افراد ساجد کے گھر داخل ہوئے، گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 80لاکھ روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ ممتاز کے علاقہ نامعلوم افراد نے فیصل کو یرغمال بناکر گاڑی سے پانچ لاکھ نقدی لوٹ لی، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں مسلح افراد نے جنید سے موبائل و نقدی چھین لی، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے عابد کا موبائل چوری کرلیا جب کہ حیدر علی کی دکان سے سینٹری کا سامان چوری ہوگیا ،تھانہ ستی جلالپور کے علاقہ میں نامعلوم افراد شفیع کے رقبہ سے موٹریں چوری کرکے لے گئے، صدر جلالپور کے علاقہ سے اللہ بخش کے رقبہ سے ٹرانسفامر کی کوائل چوری ہوگئی، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم افراد سلمان سے موبائل فون چھین کر لے گئے، اسی تھانے کی حدود میں مسلح افراد عبداللہ سے نقدی و موبائل فون چھین کر لے گئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مسلح افراد نے خالد اور عادل سے موبائل فون چھین لیا ،تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں نامعلوم افراد حیدر سے موبائل فون چھین کر لے گئے، تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد عرفان اور ارشد کے رقبے پر لگے دو ٹرانسفامر چوری کرکے لے گئے ،تھانہ الپہ کے علاقہ میں مجید کے ٹیوب ویل سے انورٹر چوری ہوگیا جب کہ بشیر کی بکریاں چوری کرلی گئیں، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ  میں نامعلوم افراد غلام مصطفیٰ کے باغ سے سامان چوری کرکے لے گئے،تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں یونس کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جب کہ تھانہ چہلیک کے علاقہ میں عبدالرحمان کا موبائل فون چوری کرلیا گیا۔
ملتان سے مزید