• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انر ویل کلب کی قیادت کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) انر ویل کلب 340 کی صدر صالحہ پاشا نے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کمپلیکس ملتان کا دورہ کیا، بچوں میں تحائف تقسیم کیے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معصوم بچے جو گردوں کے مسائل کا شکار ہیں، اپنی زندگی کے سب سے نازک دور سے گزر رہے ہیں، گردوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ والدین بچوں کی خوراک کا خاص خیال رکھیں، انہیں صاف پانی فراہم کریں اور کسی بھی قسم کی بیماری کی علامات نظر آنے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ دورے کے بعد صدر صالحہ پاشا اور ان کی ٹیم نے چلڈرن ہسپتال کمپلیکس اینڈ انسٹی ٹیوٹ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی سے ملاقات کی اور گردوں کے مریض بچوں کے ڈائیلیسس یونٹ کیلئے دو لاکھ روپے 200,000 کا چیک عطیہ کیا۔
ملتان سے مزید