• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں یک جہتی وتعاون کا مظاہرہ کریں، رفیق رجوانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں عرصہ سے جاری دہشت گردی ، معصوم لوگوں اور اداروں کے لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائیاں ہیں ،جس کی مذمت کرتے ہیں ، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ اس پریشان کن صورتحال میں یک جہتی اور تعاون کا مظاہرہ کریں اور اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر مل بیٹھیں ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو موثر کردار ادا کرنا چاہئے ،اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کو فوری اجلاس بلایا جائے اورتمام ہاؤس کو کمیٹی تصور کرکے دہشت گردی کی وجوہات اور سدباب کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان ،کے پی کے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ، ہمارے جنوبی پنجاب میں تونسہ کی تحصیل وہوا تک دہشت گردوں کی پہنچ میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور مسلح افواج کے افسران ،جوانوں ، پولیس اور ایف سی کےجوانوں کو اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے جوانمردی سے دہشت گرووں سے نبردآزما ہونے پر سلام پیش کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید