• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہکشاں سکول اینڈ ٹریننگ سینٹر بہادر پور کے زیراہتمام ڈونرز کے اعزاز میں افطار پارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کہکشاں سکول اینڈ ٹریننگ سینٹر کی پرنسپل رضیہ ظفرنے کہا ہے کہ ہم 21سال سے سپیشل طلباءوطالبات کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں ، ان سپیشل بچوں کو پہلی کلاس سے لیکر میٹرک،ایف اے، بی اے،ایم اے تک تعلیم حاصل کرواتے ہیں اور بعض  اچھے سرکاری عہدوں پر فائزہیں ،سپیشل بچوں کو تعلیم حاصل کروانے میں ڈونرز کا ساتھ ہمارے لئے بہت ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہکشاں سکول اینڈ ٹریننگ سینٹر بہادر پور کے زیراہتمام ڈونرز کے اعزاز میں افطار پارٹی میں کیا، اس موقع پر سابق ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ  انسانیت کی خدمت ہر مذہب کا اولین جزو ہے ماہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے بہترین تحفہ ہے جس میں ایک نیکی کا ثواب ستر نیکیوں کے برابر ملتا ہے ہمیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، افطار پارٹی میں میڈم رضیہ ظفر،حافظ حنیف قریشی ایڈووکیٹ،قاری عبدالرؤف قریشی،شاہد ندیم، عزیز مشتاق، ڈاکٹر آکاش، حکیم اظہر، محمد حسن ظفر، محمد کلیم، فضیل سہو،ڈاکٹر ادریس صدیقی،ڈاکٹر لیاقت انصاری، رانا شاہد علی خان ، عبدالعلیم خان،گل اکبر، لائبہ انجم دیگر ڈونرز اور اسپیشل طلباءوطالبات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید