• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے تحت منگل اور بدھ کو مقابلہ حسن قرأت و نعت ہوگا

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہر سال رمضان المبارک میں جائزہ حسن قرأت و نعت شریف کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس سال اکیسویں سالانہ دو روزہ جائزہ حسن قرأت و نعت شریف میں سکولز، کالجز یونیورسٹی اور مدارس کے طلباءو طالبات کے درمیان الگ الگ حسنِ قرأت و نعت رسول مقبولﷺ کے مقابلے ہوں گے ، طالبات کے مقابلے 18 مارچ منگل صبح 9 بجے اور طلبہ کے 19 مارچ بدھ صبح 9 بجے مقامی کالج سیداں والا بائی پاس چوک ملتان میں منعقد ہوں گے ،مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلباو طالبات کو اسناد شمولیت پیش کی جائینگی جب کہ پوزیشن ہولڈرز میں قرآن کریم، ٹرافی، کتب، تحائف اور شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔
ملتان سے مزید