• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے فلاور شو میں اپوا کے سٹال نے پہلا انعام حاصل کرلیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈی ایچ اے ملتان میں سپرنگ فلاور شو میں اپوا ملتان کے ایمبرائیڈری سٹال نے پہلا انعام حاصل کر لیا، شو میں اپوا کی ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی، ڈی ایچ اے انتطامیہ کی جانب سے ڈی ایچ اے میں تین روزہ سپرنگ فلاور شو کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح بریگیڈیئر احمد رضوان گھمن اور مسز مریم رضوان گھمن نے کیا ،اس موقع پر ہینڈی کرافٹ مصنوعات کے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے جس میں آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن (اپوا) ملتان نے بھی اسٹال لگایا ،اس موقع پر اپوا کی وائس چیئرپرسن مسز فرح فیصل، طاہرہ نجم،نازیہ یاسر،تہمینہ منیر،نادیہ وسیم اور پرنسپل اپواء عابدہ نے شرکت کی، ہینڈی کرافٹ سٹال میں اپوا ملتان کے سٹال کو پہلا انعام دیا گیا جو وائس چیئرپرسن فرح فیصل نے ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ وصول کیا،فرح فیصل اور طاہرہ نجم نے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ اے انتطامیہ کا سپرنگ فلاور شو منعقد کرنے اور اپواء کو اسٹال لگانے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا، تقسیم انعامات کے موقع پر مختلف سکولز کے بچوں نے ٹیبلوز،ملی نغمے قوالیاں پیش کیں ،طلباء اساتذہ اور پرنسپلز خصوصی شیلڈز سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے جب کہ شرکا کے اعزاز میں افظار ڈنر بھی دیا گیا ۔
ملتان سے مزید