• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر سے چھ ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کرلیں ہیں ۔خواہش مند ڈاکٹرز پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور ۔پرنسپل نارو وال میڈیکل کالج ۔ڈین چلڈرن ہسپتال فیصل آباد ۔ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ ملتان جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کے عہدوں کیلئے مقررہ تاریخ کے اندر درخواست ان لائن دے سکتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کو طے شدہ شیڈول کے مطابق کوالیفائیڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید