• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کاٹن بروکرز ایسوسی ایشن کا 50 فیصد زرعی سائنسدانوں اور سٹاف کی جبری برطرفی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کاٹن بروکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر (ر) کاشف اسلام نے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے 50 فیصد زرعی سائنسدانوں اور سٹاف کی جبری برطرفی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت پر خودکش حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کپاس کی بحالی کے دعوے کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے کاٹن ریسرچ ادارے کے ماہرین اور سائنسدانوں کو جبری بے روزگار کیا جا رہا ہے، جو کھلے تضاد اور غیر دانشمندانہ حکمت عملی کا مظہر ہے۔ اس فیصلے سے کپاس کی تحقیق و ترقی مکمل طور پر مفلوج ہو جائے گی۔
ملتان سے مزید