• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر ڈوگر کی جانب سے تاجروں، بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں دعوت افطار

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بڑی رحمتوں والا ماہ مقدس ہے ،اسی مہینے کے صدقے ملک و قوم کو مشکلات سمیت فارم 47 کی حکومت سے جلد ہی نجات ملے گی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان، وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے تمام اسیران کو جلد رہائی نصیب ہوگی،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اور ملک عدنان ڈوگر اور بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر کی جانب سے حلقہ این اے 149 اور پی پی 216 کے اہلیان اور شہریوں سول سو سائٹی تاجروں بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو اس وقت دہشت گردی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ان حالات میں سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیاں اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردی کا جانفشانی سے مقابلہ کیا جانا قابل ستائش ہے۔
ملتان سے مزید