• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسلا دھار بارش کیساتھ ہی واسا کا ہائی الرٹ، عملہ مشینری کے ہمراہ متحرک

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں اتوار کے روز موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے متحرک ہونے کا حکم دیا اس دوران انہوں نے نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام روڈز،اہم شاہراہوں میٹرو روٹ،انڈر پاس کے علاقوں سمیت رمضان بازار سے بھی ہنگامی بنیادوں پربارش کے پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر جمع پانی کو سکر مشینوں کے ذریعے اٹھانے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی اور اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ایل ایم کیو روڈ، بوسن روڈ ، نشتر روڈ، پرانا بہاولپور روڈ ، ابدالی روڈ ، طارق روڈ، ڈیرہ اڈا، حسن پروانہ روڈ، بوہڑ گیٹ ، شاہین مارکیٹ ، خونی برج ، شاہ خرم روڈ اور چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کی ورکنگ کا معائنہ کیا۔
ملتان سے مزید