• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کا ناجائز استعمال، مالی بے قاعدگیوں پر تین ڈاکٹروں کیخلاف انکوائری

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے فرائض میں غفلت برتنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال اور مالی بے قاعدگیاں پر تین ڈاکٹروں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہےجس کے انکوائری افسر گریڈ 20 کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کو مقرر کیا گیا ہے جو 60 دن کے اندر اپنے انکوائری رپورٹ پیش کریں گے ،واضح ہے کہ رپورٹ میں سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی ،فیصل آباد سے ڈاکٹر اسفند یار جب کہ گجرات کے ڈاکٹر ذاکر علی رانا کے خلاف انکوائری شروع کی گئی۔
ملتان سے مزید