کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں مولانا نور الحق، قاضی فخر الحسن، مفتی محمد خالد اور دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 کینالز منصوبے کے خلاف جے یو آئی نے سندھ بچاؤ تحریک شروع کردی ہے، منصوبہ نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، رہنمائوں نے کہا کہ جے یو آئی دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر، سندھ بھر میں بے امنی، کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمٹر، پانی کی عدم دستیابی، اہلتے گٹر ، گیس کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے مسائل کی شدید مذمت کرتی ہے، دریائے سندھ پر نئے کینال کسی صورت قبول نہیں۔