کراچی( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی تھری میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی،پولیس کے مطابق خرم پرویز نامی شہری اپنے گھر سے نکل کر موٹرسائیکل پر سوار ہوا تو دو ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا اور لوٹ مار کی کوشش کی،شہری کی جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے، پولیس کو فرار ڈاکوؤں کی تلاش ہے اور علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔