• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن، ایران کا بیان درست نہیں، وزیر تجارت، بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی برآمد

اسلام آباد(نمائندہ ، این این آئی ) وزیرتجارت جام کمال خان نے پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سولات کے ایوان کوبتایا کہ ایران کا پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن لانے کا بیان درست نہیں، ایران نے ایک علاقہ تک توپائپ لائن بنائی مگرابھی تک پاکستان کی سرحد تک پائپ لائن تعمیرنہیں کی گئی،بین الاقوامی پابندیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پاکستان نے بھارت سے بھی 50ہزار ٹن چینی درآمد کی،انہوں نے کہا 5برسوں میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیارکیاگیاہے، برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے وزارت تجارت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگرادارے اورمحکمے بھی اپنا کرداراداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل،فوڈ، لیدر اورسرجیکل برآمدات میں اضافہ ہورہاہے، ترجیحی تجارتی اوردوطرفہ معاہدوں کا دوبارہ سے جائزہ لیاجارہاہے،تجارت اور برآمدات میں اضافہ کیلئے 17شعبوں کوترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوشت کی برآمدات میں اضافہ اورانڈونیشیا، ملائشیا اوریورپی یونین کے ممالک کو گوشت کی برآمدات میں اضافہ کیلئے کام ہورہاہے، چاول کی تجارت میں بھارت کے ساتھ ہمارامقابلہ ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھارتی چاول کی قیمتیں آج بھی پاکستان سے 20فیصدکم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید