اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) چینی کی برآ مدات کوبریک لگتےہی افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں بھی کمی ہوگئی۔فروری میں افغانستان کےلیےماہانہ بنیادوں پر باون اورسالانہ بنیادوں پرپاکستانی برآمدات 30فیصد گرگئیں،پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان کےلیےرواں مالی سال کی سب سےکم برآمدات رہیں-حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ فروری میں چینی کی برآمدات تقریباختم ہوگئیں۔کچھ تجارتی رکاوٹوں اورافغانستان میں پاکستانی اشیاء کی طلب گھٹنےکو برآمدات میں کمی کی ممکنہ وجوہات قراردیاجاسکتا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جنوری 2025کے مقابلے فروری میں افغانستان کے لیے برآمدات میں 52فیصد اور فروری 2024کے مقابلے فروری2025میں افغانستان کےلیےبرآمدات میں 30فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ فروری میں افغانستان کےلیےچینی کی برآمدات ایک لاکھ ڈالرزسے بھی کم رہیں۔