• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا بیان گمراہ کن، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم چھپا نہیں سکتا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مظلومیت کا فرضی بیانیہ پاکستانی سرزمین پر دہشتگردی کو ہوا دینے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والےمظالم کو چھپا نہیں سکتا۔ بھارت کو دیگر ممالک میں ٹارگٹ کلنگ،تخریب کاری اور دہشت گردی کے اپنے ریکارڈ پرغورکرنا چاہیے،امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈ کاسٹ کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ریمارکس سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق مودی کے تبصرے گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے بیرون ممالک میں ٹارگٹ کلنگ، تخریب کاری ور دہشت گردی کے اپنے ریکارڈ پر غور کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید