راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)پنجاب بھر کے کالجز میں کلاسز کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ۔محکمہ ہائریجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق کلاس کے دوران اساتذہ اور طلبا دونوں کیلئے موبائل کے استعمال پر پابندی ہوگی۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔