• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چھٹی پر آئے حساس ادارے کے ملازم کو قتل کردیاگیا۔تھانہ چکری کے اے ایس آئی عابد حسین نے بتایاکہ میال کے رہائشی جلال خان نے پولیس کو درخواست دی کہ 16مارچ کی شام ساڑھے پانچ بجے میرابیٹا عبدالرحمٰن افطاری کاکہہ کر اپنے دوست نعلین کولینے کے لئے گیاجوگھرواپس نہ آیا۔پولیس کے مطابق اس کے اغواءکی ایف آئی آرآج صبح درج کی گئی بعدازاں چکری میال گاؤں کے کھیتوں سے اس کی لاش ملی ۔پولیس کاکہناہے کہ اسے چھ سات گولیاں ماری گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید