• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا کے غیور محنت کش ملک دشمن منصوبہ ناکام بناد ینگے، نور الامین حیدرزئی

پشاور( وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبرپختونخوا کے سیکرٹری نور الامین حیدرزئی نے کہا ہے کے سابق اور موجودہ حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ فیصلوں نے واپڈا جیسے قومی مفاد عامہ کی ایک منافع بخش ادارہ کو عالمی اداروں کی دباؤ پر واٹر اور پاور ونگ کو علیحدہ کر کے بجلی کی تقسیم کا کمپنیاں بناکر ملکی معیشت اور غریب عوام کوناقابل تلافی نقصان پہنچاکر واپڈا تباہی و بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کردیاہے۔اب اپنی ناکامی چھپانے کیلئے قومی اداروں کو اونے پونے داموں نیلام کر رہی ہے۔لیکن واپڈا کے غیور محنت کش حکومت کی ملک وقوم دشمن منصوبہ ناکام بنادیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں یونین عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وائس چیئر مین یاسرکامران ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات گوہر علی . جائنٹ سیکرٹری طارق خان ، سیکرٹری فنانس ناصر خان اور دیگر نے واضح کیا کہ حکومت کراچی الیکٹرک سپلائی کاپوریشن سے سبق حاصل کرکے ملک بھر کے جملہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تحلیل کرکے واپڈا کو بحال کیا جائے۔
پشاور سے مزید