پشاور (جنگ نیوز) صدر تحریک جوانان پاکستان ضلع پشاور واجد مہمند نے ایک بیان میں کہا ہے منشیات فروشی کی لعنت نے ہماری جوان نسل کو تباہ کر دیا ہے اس وقت ہماری نوجوان نسل جسے ماں باپ کالجو ں اور یونیورسٹیو ں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجتے ہیں انہیں تعلیمی اداروں میں نشے کے ذریعے تباہ کیا جارہا ہے اگر جلد از جلد حکومت وقت کی طرف سے کالجو ں اور یونیورسٹیوں کے علاوہ علاقائی سطح پر کوئی مثبت لائحہ عمل سامنے نہیں آیا تو آنے والی نسل سے محروم ہو جائیں گے ۔انھوں نے کہا کے تحریک جوانان پاکستان منشیات کے کنٹرول کے لئے محکمہ پولیس کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں اور وقت آنے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے