کوئٹہ( آن لائن) محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام وزیراعلی ٰبلوچستان کے وژن کے مطابق یوم پاکستان 23 مارچ کو شایان شان انداز سے منانے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے ایونٹس منعقد کیے جارہے ہیں، جسکا باقائدہ آغاز آج کوئٹہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے ہوا، جسمیں جمناسٹک اور فی میل بیڈمینٹن کے مقابلے منعقد ہوئے جسمیں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیراہتمام صوبے کے تمام اضلاع میں ڈی ایس اوز کو کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، تاکہ صوبہ بھر میں نوجوانوں کو کھیلنے کے بھرپور مواقع میسر ہو ،سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کل بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے، جسمیں میل فٹسال ، کراٹے ، وشو ، فیمیل کِک باکسنگ ، جوڈو ، باسکٹ بال ودیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں ، آج فی میل بیڈمینٹن سنگل مقابلوں میں پلیئر زہرا بتول اور شکریہ نے گروپ اے سے اور گروپ بی سے ندا بتول اور مینا نے سیمی فائنل مقابلوں رسائی حاصل کی، سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں شطرنج ،لڈو اور کرم بورڈ کے مقابلے زور شور سے جاری ہے، واضح رہے سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی۔