کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کے 9 کھلاڑی بدھ سے 21 مارچ تکایل سی سی گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے ۔ کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان عبداللہ شفیق بابر اعظم ، فہیم اشرف ،امام الحق وسیم جونئیر نسیم شاہ عاکف جاوید اور طیب طاہر شامل ہیں۔ پلیئرز23 مارچ کی صبح براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے ۔