• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی 20: سعود کے میچ وننگ 73 رنز، کراچی وائٹس نے لاہور کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی بدترین کارکردگی کے بعد منگل کو بابر اعظم قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیئے اور22رنز بناسکے ۔ ادھر بھارت کے خلاف نصف سنچری بنانے کے بعد پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے والے سعود شکیل نے ایک اور میچ وننگ اننگز کھیلی۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں منگل کو ملتان نے آزاد جموں کشمیر کو5وکٹ اور کراچی وائٹس نے لاہور بلوز کو37رنز سے شکست دیدی ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور بلوز نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے5وکٹ پر171رنز اسکور کیے۔ سعود شکیل نے8 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے73 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور بلوز کی ٹیم 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ قاسم اکرم36رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ عارف یعقوب نے 23رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ سعود شکیل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔قبل ازیں سیالکوٹ نے ملتان کو3وکٹوں سے شکست دیدی۔ لاہور وائٹس نے لاڑکانہ کو 134 رنز سے ہرادیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں لاہور وائٹس نے لاڑکانہ کے خلاف 4 وکٹوں پر 215 رنز اسکور کیے۔ محمد فائق نے 7 چھکوں اور13 چوکوں کی مدد سے صرف 56 گیندوں پر116 رنز اسکور کیے ۔ ناکام ٹیم صرف 81 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان نے 8 وکٹ پر147 رنز بنائے۔ محمد شہزاد نے 55 اور امام الحق نے41 رنز اسکور کیے۔ سیالکوٹ نے آخری اوور میں 7 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ پلیئر آف دی میچ عبداللہ شفیق نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 اور شعیب ملک نے43 رنز اسکور کیے۔

اسپورٹس سے مزید