• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کا پہلا اوور میڈن، دوسرے اوور میں چار چھکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ فارم کی تلاش ہے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلا اوور میڈن کرایا لیکن اگلے اوور میں چار چھکے کھاکر 26 رنز دیے۔ فن ایلن جنوری2024میں پاکستان کے خلاف 16 چھکوں کی اپنی ریکارڈ ساز اننگز کے بعد پہلی بار ڈنیڈن میں کھیل رہے تھے، انہوں نے دوسرے اوور میں محمد علی کو تین چھکے مارے۔ سائفرٹ نے تیسرے میں شاہین آفریدی کو ایکسٹرا کور اور ڈیپ اسکوائر لیگ کے درمیان چار چھکے مارے۔ پہلے تین اوورز میں نیوزی لینڈ نے سات چھکوں کے ساتھ تیز اسٹارٹ لیا۔ پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو میچ میں ڈراپ کرکے شاداب خان کو جگہ دی گئی جنہوں نےایک اوور میں دس رنز دیئے،خوش دل شاہ نےتین اوورز میں16رنز دے کر ایک وکٹ لی۔اس کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ایش سوڈھی نےدو اوورز میں17 رنز دے کرعرفان خان اور خوش دل کو آؤٹ کیا اور پاکستانی مڈل آرڈر کی کمر توڑ دی۔

اسپورٹس سے مزید