کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم کا اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرمیں شام کے خلاف اوے میچ کیلئے تربیتی کیمپ سجاد محمود کی نگرانی میں لاہور میں شروع ہوگیا۔ پاکستان اور شام کے درمیان میچ 25 مارچ کو الاحساء، سعودی عرب میں ہوگا۔ ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن پاکستان آمد پر چارج سنبھالیں گے۔ کیمپ چند روز بعد سعودی عرب منتقل ہوجائے گا ۔