کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے53 کروڑ سے زائد کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ 21مارچ تک مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا جائے۔