• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے لیے ناقص سنیکس، ملاوٹی خوراک کیخلاف ڈویژن بھر میں کارروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بچوں کیلیے ناقص سنیکس اور ملاوٹی خوراک کی روک تھام کیلیے ڈویژن بھر میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چک 92 ایم چوک خانواہ غلواں مین نمکو پروڈکشن یونٹ کو چیک کیا گیا۔ نمکو کی فرائنگ کیلیے رینسڈ آئل کا استعمال کیا جارہا تھا۔ تیار شدہ پروڈکٹس کو فرش پر سٹور کیاگیا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص آئل تلف کرکے مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔ اسی طرح ملتان کے علاقے راجہ پور میں فوڈ پوائنٹ کو فریزر میں مردہ حشرات، گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج اور باسی سبزیں پائے جانے پر 25 ہزار، کمرشل ایریا واپڈا ٹاؤن میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں ایکسپائری اجزاء کا استعمال کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاؤہ نیو کالونی جہانیاں میں پروڈکشن ایریا میں چھپکلیوں کی موجودگی پر بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی جبکہ اڈہ چوپرہٹہ کبیروالا میں سویٹس شاپ کو سیرپ میں مردہ حشرات پائے جانے، مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگ کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید صدر بازار جہانیاں میں ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں 184ڈی اور وہاڑی بازار وہاڑی میں 2 معروف ریسٹورنٹس کو کھانوں میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے، کھلے رنگ کی موجودگی پر پر 40، 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ علاؤہ ازیں میلسی میں پیزا پوائنٹ کو چائنہ نمک کے استعمال اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعل سازی اور ملاوٹ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید