ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابق چہلیک پولیس نے ملزم عباس ثاقب سے 5لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم مشرف سے 1100گرام چرس، صدر پولیس نے ملزم صابر سے 15لیٹر، ملزم فہد سے 5لیٹر شراب، بدھلہ سنت پولیس نے ملزم شہباز سے 300بوتلیں شراب، قادر پورراں پولیس نے ملزم خالد سے 1800گرام چرس ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم مظہر حسین سے 90لیٹر شراب ،دولت گیٹ پولیس نے ملزم عباس رضا سے 5لیٹر شراب جبکہ بستی پولیس نے ملزم منیر احمد خان سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے مبینہ زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ، سٹی شجاع آباد پولیس کو صابر نے اطلاع دی کہ میرا بیٹا 10سالہ عاشر گھر کے باہر کھیلنے گیاتو ملزم سانول نے فصل گندم میں لیجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا،تھانہ سیتل ماڑی نے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی میں ملوث ایک بدنام زمانہ شراب فروش ملزم مظہر حسین شہزاد کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران ولایتی شراب کی90بوتلیں اور 90لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی،نماز جنازہ پڑھنے کیلئے آنے والے شہری کی مسجد سے موٹرسائیکل چوری، پولیس نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے 16سالہ دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے دوران چیکنگ چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرکے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج،پولیس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔