ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے شوکت حسین سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان بیگ جس میں مالیت 12ہزار کا سامان موجود تھا چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے ابو ہریرہ سے موبائل چھین لیا تھانہ کوتوالی کے علاقے عبدالوہاب سے تین مسلح ڈاکو موبائل لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے شہریار سردار سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی 22ہزار و موبائل لوٹ کر فرار احمد نقی سے مسلح ڈاکو موٹرسائیکل نقدی و موبائل لے گئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالمقسط سے موبائل رحمت علی کی اہلیہ سے جھپٹا مارکر بیگ نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ مظہر حسین ، محمد زاہد ، محمد سلیم ، فدا حسین ،شفیق ،زبیر قریشی ، محمد احسن ، محمد اکرم ، سعد بن یوسف ،عباس ، اسلم ، آصف ، محمد عباس ، ارشد ، سلیم، اللہ رکھا ، ذیشان ،خدا بخش ، محمد نوید ، محمود علی ، نازش شوکت ، معظم تسنیم جاوید ، سلمان اور عبدالحنان کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔