• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے سالانہ افطار ڈنر کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے سالانہ افطار ڈنر کا انعقاد چیمبر آف کامرس،چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کیا۔ اس سلسلہ میں اخوت فاؤنڈیشن ملتان ریجن کی جانب سے ڈونرز کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں تاجروں صنعتکاروں اور معززین شہر و خواتین سماجی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت نے بلاسود قرضے جاری کرکے پاکستان میں لاکھوں گھرانوں کو سپورٹ کیا ملتان ریجن میں اب تک 13ارب کے قرضہ جات جاری کئے گئے جس سے دو لاکھ 25ہزار گھرانے مستفید ہوئے۔
ملتان سے مزید