ملتان(سٹاف رپورٹر ) اسٹیٹ لائف ایمپلائز یونین آف پاکستان کے چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اورملازمین نےاس کامیابی پر مرکزی صدر شاہد وحیدکا گزشتہ روز ملتان پہنچنے پربھرپور استقبا ل کیا ،انہیں پھولوں کے ہارپہنائے اور پتیاں نچھاور کیں اور انہیں کندھوں پر اٹھالیا،اس موقع پرآتش بازی اور گھڑ ڈانس کرایا گیا ،جبکہ ڈھول کی تھاپ پر ورکرز نےبھنگڑے ڈالے اور خیر مقدمی نعرے لگائے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر شاہد وحید نے ملازمین کو چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری پر مبارکبادی اور کہا کہ ملازمین کے بنیادی پے سکیل کو ریوائز کرانے کی منظوری لے لی گئی ہے اور بیسک پے میں 26فی صد اضافہ ہوگا ، میڈیکل بالکل فری اور دیگر الاؤنسز بھی دیئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف ایمپلائز یونین آف پاکستان، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی میں ہمہ تن کوشاں رہے گی، اس موقع پرسینئر نائب صدرفیصل حسن ، نائب صدر شمس دین ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہد ری جاوید اقبال ، جوائنٹ سیکرٹری بلال انور ،تجمل عباس نے بھی خطاب کیااور ملازمین کو مبارکباد پیش کی ، آخر میں ملازمین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔