ملتان(سٹاف رپورٹر) رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ میدان بدر آج تک امت مسلمہ کے لیے مسلسل ہمت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے، اہل فلسطین نے اس تاریخ کو ایک مرتبہ پھر زندہ کیا، دنیا بھر کی عالمی طاقتوں کو جس طرح ڈھیر کیا، یہ اللہ پر مضبوط ایمان کے بغیر ممکن نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ غزوہ بدر میں جس طرح مسلمانوں نے ثابت قدمی سے ہزاروں کے لشکر کو برباد کیا، یہ اللہ کہ تائید و نصرت سے ہی ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر مضبوط ایمان کے ساتھ مسلم حکمران ایک ہو جائیں تو عالمی دہشتگردوں کا راستہ روکنا مشکل نہیں۔