• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا نیٹ میٹرنگ ریٹ کم کرنے پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) بجلی کا نیٹ میٹرنگ ریٹ 27کے مقابلے میں 10روپے فی یونٹ کرنے پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا احتجاج ،27روپے ریٹ برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا،بصورت دیگر تاجر برادری عوام کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی،  چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے چیئرمین احتشام الحق،صدر ظفر اقبال صدیقی،سینئر نائب صدر شیخ اصغر اکبر،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،نائب صدور شیخ غلام مرتضی،ملک اختر حسین،ملک طاہر ڈوگر،شیخ عبدالندیم،خواجہ محمد فاروق نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نئی سولر پالیسی کے تحت نئے سولر پینل لگانے والوں سے نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری قیمت میں نمایاں کمی کی ہے جس کے مطابق گریڈ صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے نیٹ میٹرنگ فی یونٹ 27کی بجائے 10میں خریدی جائے گی جو کہ عوام کے ساتھ ظلم اور بربریت کے مترادف ہے اور حکومت وقت کے خلاف گہری سازش ہے جسے ناکام بنانا چاہیے۔
ملتان سے مزید