• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولی لگنے سے نشتر ہسپتال میں زیر علاج 32سالہ شخص چل بسا

ملتان(سٹاف رپورٹر) گولی لگنے سے نشتر ہسپتال میں زیر علاج 32سالہ شخص دم توڑ گیا ۔مخدوم رشید پولیس کو موضع بھینی سے معیز نے اطلاع دی کہ میرے بھائی احمد نے عمر عرف پہلوان سے پندرہ ہزار لینے تھے عمر نے میرے بھائی کو گولی مارکر زخمی کردیا تھا جسے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا تھا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں چل بسا اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق مقتول کے بھائیوں نے بیان دیا تھا کہ ہم کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتے ہیں لیکن مقتول کا بھائی معیز نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کرانا ہے یہ قتل ہوا ہے تاہم مذکورہ شخص کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سرد خانے منتقل کردی ۔
ملتان سے مزید