ملتان (سٹاف رپورٹر ) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام21 ویں سالانہ دو روزہ جائزہ حسن قرأت و نعت رسول مقبول ﷺ کے پہلے روز طالبات کے درمیان مقابلوں کا انعقاد، صدارت ڈی پی آئی سکینڈری سکول جنوبی پنجاب مسز زاہدہ بتول نے کی جب کہ مہمانان اعزاز میں پروفیسر ریاست علی، چیئرپرسن انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین طاہرہ نجم اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےحضرت محمد ﷺ کو قرآن پاک کا معجزہ دیا ،تقریب کے شرکاءخاص میں چیئرمین ملتان ادبی سنگت رشید عباس خان، ماہر تعلیم پروفیسر محمود حسین ڈوگر، کوآرڈینیٹر بلسن سکول سسٹم فریحہ جاوید، پروفیسر اعظم حسین، پروفیسر ناصر علی، پروفیسر عبد الصمد، پروفیسر عبداللہ اور پروفیسر عبد الباری شامل تھے۔