• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر بلیئنگ خطرناک سماجی مسئلہ بن چکاہے، علشبہ اشفاق

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان انگلش ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ علشبہ اشفاق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں سائبر بلیئنگ ایک خطرناک سماجی مسئلہ بن چکا ہے، جس میں کسی بھی شخص کے بارے میں ذاتی، منفی، نقصان دہ یا جھوٹا مواد بھیجنا، پوسٹ کرنا یا شیئر کرنا شامل ہوتا ہے، سائبر بلیئنگ کی وجہ سے کئی افراد ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں، انٹرنیٹ کی دنیا میں جہاں نئے مواقع اور سہولتیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں اس کا غلط استعمال بھی بڑھا ہے، جھوٹے الزامات، نفرت انگیز تبصرے اور جعلی خبریں اس کا عام ذریعہ ہیں، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہراساں کرنا نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
ملتان سے مزید