ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر ریڑھی بان زخمی، نشتر ہسپتال منتقل ، پولیس کو بستی بکھری سےریڑھی بان مزمل نے اطلاع دی کہ سٹرابری بیچ رہاتھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی میری گردن کو چھو کر گزر گئی، ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا ،اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔