ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان میں سینٹری پیٹرول کی بھرتی کے لئے ہونے والے انٹرویوز ملتوی کر دئیے گئے ہیں ،اس ضمن میں دفتر صحت ملتان میں نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر17اور18مارچ کو ہونے والے انٹرویوز ملتوی کر دئیے گئے ہیں، انٹرویو کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ،یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ محکمہ صحت ملتان میں 17 اور 18 مارچ کو 300 سینٹری پیٹرول کی بھرتی کے لئے انٹرویوز ہونا تھے۔