راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)108 معذور افراد کو وہیل چیئرز، سماعت کے آلات، سفید چھڑی، بریل بورڈ اور الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کی جائیں گی۔اس بات کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن یونٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی طارق حسان، رخسانہ مظہر اعوان ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر، ٹیوٹا، سپورٹس، ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، لیبر اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔