• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایکریڈیٹیشن سرٹیفکیٹ تقسیم

پشاور ( لیڈی رپورٹر ) وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس کے زیراہتمام نیشنل ایگریکلچرل ایکریڈیٹیشن کونسل کے جاری کردہ سرٹیفکیٹس متعلقہ افراد میں تقسیم کر دیے گئے ہیں اس حوالے سے زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے چئیرمین شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، چیئرمین شعبہ پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد ستار اور چئیرمین شعبہ ہیومن نیوٹریشن ڈاکٹر ضیاء الدین کو نیشنل ایگریکلچرل ایکریڈیٹیشن کونسل کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹس پیش کئے۔
پشاور سے مزید