پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کی اکیڈمک کونسل کے الیکشن میں لیکچرر نشستوں پر انٹیلکچول پینل کے امیدوار ڈاکٹر شہلہ گل اور ڈاکٹر فضل ہادی نے 85 ،85 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔ دونوں امیدواروں نے اپنی جیت کو عرصہ دراز سے ترقی کے متمنی پی ایچ ڈی لیکچررز کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔ معروف جیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان خان نے جیت کو جامعہ پشاور کے نصابی و تعلیمی ماحول میں بہتری کیلئے نیک شگون قرار دیا ۔ کل 210 لیکچرزر میں 171 نے رائے دہی کا حق استعمال کیا ۔ ان کے مدمقابل ڈاکٹر عمران ساجد اور ڈاکٹر محمد نواز نے 72 ،72 ووٹ حاصل کئے۔ ریٹرننگ آفیسر کی خدمات پروفیسر ڈاکٹر محمد انوار عالم نے انجام دیں جبکہ اکیڈمک سیکشن سے لقمان، عطاء محمد اور محمد رشید نے پولنگ آفیسرز کی خدمات انجام دیں۔