• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے انتہائی غیر سنجیدہ بیانات پر حیرانگی ہوتی ہے، عدیل اقبال

پشاور(لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں دہشتگردی دوبارہ زور پکڑ رہی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے انتہائی غیر سنجیدہ بیانات پر حیرانگی ہوتی ہے، جو حکومت عوام کے مینڈیٹ سےآئی نہیں وہ کیا عوام کا خیال کرے گی۔سمجھ نہیں آرہی کہ اتنے اہم مسئلہ پر ہم سیریس کیوں نہیں ہورہے۔ ہمارے لوگ اورسکیورٹی فورسز کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اس پر سوچے کہ یہ دہشتگردی کیسے کنٹرول کرنی ہے، عدیل اقبال نے کہا کہ وفاق حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے آج ہم دنیا میں دہشتگردی میں دوسرے نمبر پر ہیں، انہو ں نے مزید کہا کہ تمام ممالک ترقی کر کے آگے کی طرف اور ہم تنزلی کا شکار ہیں، یہاں پر سب کا زور صرف پی ٹی آئی پر چلتا ہے, بشرا بی بی صرف بانی چیئرمین کی بیوی ہونے پرجیل میں ہے ۔عدیل اقبال نے کہا کہ عید کے بعد بانی چیئرمین کی ہدایت پر احتجاج کریں گے، اس وقت بارڈرز پر کس کا راج ہے؟ پولیس کب تک مقابلہ۔کرے گی۔ بارڈر پر آئی ایس ایف والے تو نہیں جاسکتے؟جن کی زمہ داری ہے وہ ادا کریں اور دہشتگردی کو ختم کیا جائے۔ پوری ٹرین ہائی جیک ہوگئی آپ نے کیا ایکشن لیا۔کانفرنسز کرنا مسئلہ کاحل نہیں صحیح اقدامات کئے جائیں۔ جن کے پاس منڈیٹ ہے وہی یہ دہشتگردی ختم کر سکتا
پشاور سے مزید