کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل انسانیت کا دشمن جنونی دہشتگرد ،فلسطین کے نہتے روزہ داروں پر بمباری بزدلانہ حملے غزہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ،اقوام متحدہ کی خاموشی اور بے بسی سوالیہ نشان ہے،اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور او آئی سی اسرئیلی جارحیت کے خلاف آواز حق بلند کریں،فلسطینیوں کی نسل کشی کو پوری طاقت سے عالمی قوتیں روکیں،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بزدلانہ حملوں سے 400سے زائد شہادتوں پر اُمت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں، اسرائیلی حملوں کی مذمت کی بجائے او آئی سی اور اقوام متحدہ عملی کردار ادا کریں،اقوام متحدہ اسرائیل پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد اور فلسطین وغزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری بند کرائے،اسرائیل جنگی جرائم کا بدترین مجرم ہے اس کے خلاف عالمی ادارے سخت ایکشن لیا جائے۔